خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر 21 سے 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات کا حکم دیا ہے ، انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں