پارلیمنٹ میں تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی نے عمران خان کا حکم ماننے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 193 سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کردیا ۔پی ٹی آئی کے دیگر اراکین احتجاج جبکہ محسن لغاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارورائی کا حصہ بنے رہے ۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینٹر عون عباس کو محسن لغاری کے پاس بھیجا محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کر دیا۔ عون عباس نے محسن لغاری سے کہا کہ آپ احتجاج میں شریک نہ ہوئے تو عمران خان سے شکایت لگاوں گا۔جواب میں محسن لغاری نے کہاکہ میری سیاسی تربیت آپ سے مختلف ہے احتجاج کے بجائے ایوان کی کاروائی کا حصہ بنوں گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں