جنازے میں کتنے لوگ آئیں گے؟جاننےکیلئے موت کا ڈرامہ

جنازے میں کون کون شرکت کرے گا ، یہ جاننے کے لیے برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک متجسس شخص نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے ہی جنازے کا جھوٹا اعلان کر دیا۔

60 سالہ بالٹزار لیموس نامی شخص نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کا اعلان کرنے کے بعد اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے جعلی جنازے کا اہتمام کیا تاکہ یہ دیکھ سکے کہ اس کے جنازے میں کون شرکت کرے گا۔

بالٹزار لیموس اس دنیا سے رخصت پانے والوں کے جنازے کا انتظام کرتے ہیں، انہیں اپنے فرضی جنازے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے ایک شخص کے جنازے میں صرف 2 افراد کو شرکت کرتے دیکھا تو وہ پریشان ہوگئے اور انہیں اپنے جنازے کے حوالے سے فکر لاحق ہوگئی۔

تاہم بالٹزار لیموس کا فرضی جنازے کا منصوبہ ان کے پیاروں کے لئے کسی قیامت سے کم نہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بذریعہ سوشل میڈیا انہوں نے اپنے پیاروں کو موت کی تفصیلات بتائے بغیر جنازے کے مقام اور وقت سے آگاہ کیا اور جنازے کی تیاری کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply