• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شیخ خالد بن محمد بن زید متحدہ عرب امارات کے نئے ولی عہد مقرر

شیخ خالد بن محمد بن زید متحدہ عرب امارات کے نئے ولی عہد مقرر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید الہنیان نے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ولی عہد مقرر کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اعلی وفاقی کونسل کی منظوری سے شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ منصور نائب وزیراعظم اور وزیرایوان صدارت کی حیثیت سے پہلے ہی سے کام کررہے ہیں۔امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شیخ ھزاع بن زاید آل نہیان کو ابوظبی کا نائب حکمراں مقررکیا ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے یہ فیصلہ ابوظبی کے حاکم کی حیثیت سے جاری کیا ہے۔

وام کے مطابق شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کو بھی ابوظبی کا نائب حاکم تعینات کیے جانے کا فرمان جاری کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ نئے ولی عہد شیخ خالد پہلے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ہیں۔انہوں نے امارات کے بہت سے بڑے حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply