• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سمیت پاکستانی یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply