روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اعلان کیا ہےکہ روس نے ہمسایہ ملک بیلاروس سے ایٹمی ہتھیار نصب کرنے کا معاہدہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اعلان کیا ہے کہ بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو طویل عرصے سے اپنے ملک میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاملہ اٹھائے ہوئے تھے، امریکہ نے بھی کئی دہائیوں سے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں ایٹمی ہتھیار نصب کر رکھے ہیں لہذا اب روس نے بھی ویسا ہی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے اس اقدام سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہو گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے یوکرین جنگ کے سبب مشرقی یورپ کا خطہ پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے، ایسے میں امریکہ اور روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا مقابلہ مزید کشیدگی کا سبب بنے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں