بلوچستان ؛ کم عمری کی شادی روکنے کا مسودہ تیار

وفاقی شرعی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق ازخونوٹس کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکومت کے وکیل نے کہا ہے کہ صوبے میں کم عمری کی شادیوں کو روکنےکیلئےمسودہ تیارکرلیا گیا۔

چیف جسٹس شرعی عدالت سید محمدانوراورجسٹس خادم حسین پرمشتمل بینچ نےسماعت کی، جہاں چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزوفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان کے وکیل نے کہا صوئی حکومت نے بلوچستان امتناع کم سنی کی شادی ایکٹ 2021 تیار کر لیا ہے،بل کا مقصد صوبے میں بچوں کی شادی کو روکنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔بل وفاقی شرعی عدالت کے ازخودنوٹس لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے،قانون کا مسودہ صوبائی حکومت نے صوبائی کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

وکیل بلوچستان حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بل منظوری کے لیے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply