• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نگران وزیراعظم کون؟عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکانام تجویز کر دیا

نگران وزیراعظم کون؟عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکانام تجویز کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائت ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے مطابق صدرنگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو خط لکھ چکے ہیں۔

آئین کے تحت عمران خان اورشہبازشریف کوتین دن میں نگران وزیراعظم کیلئے کسی بھی ایک نام پرمتفق ہونا ہوگا۔

پاکستانی آئین و قانون کے مطابق دونوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے پرنام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، پارلیمانی کمیٹی نے تین دن میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہم نیوز کے مطابق آئین کے تحت اگر پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply