• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’ پنک پینتھر‘‘ کے خالق پروڈیوسر والٹر میرش انتقال کرگئے

’’ پنک پینتھر‘‘ کے خالق پروڈیوسر والٹر میرش انتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ والٹر میرش، جنہوں نے ہالی ووڈ کے کلاسک جیسے “ویسٹ سائیڈ سٹوری”، “سم لائک اٹ ہاٹ” اور “دی پنک پینتھر” تیار کیے، 101 سال کی عمر میں قدرتی وجوہات کی بنا پر لاس اینجلس میں انتقال کر گئے۔

میرش کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔ وہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے سابق صدر بھی تھے۔

میرش، نیویارک شہر میں 8 نومبر 1921 کو پیدا ہوئے تھے۔انہیں اکیڈمی نے تین بار اعزاز سے نوازا۔

1967 میں انہیں “ان دی ہیٹ آف دی نائٹ” کے لیے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ملا ۔ان کی فنی خدمات کے لیے ارونگ جی تھلبرگ میموریل ایوارڈ اور جین ہرشولٹ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اکیڈمی نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے “ہالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ قابل پروڈیوسروں میں سے ایک” قرار دیا۔

میرش کمپنی، جو انہوں نے 1957 میں اپنے بھائیوں ہیرالڈ اور مارون کے ساتھ مل کر بنائی تھی، نے سدابہار کلاسکس تیار کیں جن میں “سم لائک اٹ ہاٹ” (1959)، “دی میگنیفیسنٹ سیون” (1960)، “ویسٹ سائیڈ اسٹوری” (1961)، “دی گریٹ اسکیپ” ” (1963)، “دی پنک پینتھر” (1963) اور “تھامس کراؤن افیئر” (1968) شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کی اہلیہ پیٹریسیا کا 2005 میں انتقال ہو گیا تھا، اور ان کے پسماندگان میں ان کے تین بچے، ایک پوتا، اور دو پڑپوتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply