• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ: برفانی طوفان کا الرٹ برقرار، 100 سے زائد سکول بند

برطانیہ: برفانی طوفان کا الرٹ برقرار، 100 سے زائد سکول بند

برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کے الرٹ برقرار ہیں، ویلز میں برفباری کے باعث سو سے زائد اسکول بند کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، سردی کی شدید لہربرقرار ہے، اسکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانیہ میں گزشتہ رات 2010 کے بعد مارچ میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ، برفباری کے باعث مختلف شہروں میں ائیر پورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہوگیا جبکہ اسکول بند کردیے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply