دمشق پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 5 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی بھی ہوئے جب کہ عمارت تباہ ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حملے پر شام کی وزارت دفاع نے کہاہےکہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply