سوگ

سوگ
یثرب کی دلگیر فضا میں
ایک عجیب سا کرب چھپا ہے
ایک عجیب سا سوگ بپا ہے
کالی رات کی تاریکی میں اس گھر میں ماتم برپا ہے
جس گھر کے کل رنگ دریچے پانچ چراغوں سے روشن تھے
اس آنگن میں ایک دیا دم توڑ رہا ہے
ظلمت کی مسموم فضا میں سارا منظر روشن کرکے چپ کی چادر اوڑھ رہا ہے
ریت کے ڈھیر میں اوجھل ہوتی نور کہانی
تاریکی میں ظلم کا چہرہ نوچ رہی ہے
ایک وصیت الجھی گرہیں کھول رہی ہے

Facebook Comments

بنت الہدی
کراچی سے تعلق ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply