• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: ساحل سمندر پر مبینہ طور پر ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں نیا موڑ

کراچی: ساحل سمندر پر مبینہ طور پر ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں نیا موڑ

گزشتہ دنوں مبینہ طور پر ساحل سمندر پر ڈوبنے والی لڑکی کےکیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) نے جمعہ کو ڈوبنے کے بعد گزشتہ روز ملنے والی لڑکی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں لاش کو 2 روز کی بجائے چند گھنٹے پرانی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی تلاش ون فائیو پر شکایت کے بعد شروع کی تھی، اطلاع دینے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے لڑکی کو سمندر میں چھلانگ لگاتے دیکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کے بیانات میں تضاد کے بعد اسے بھی شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سےقبل پولیس لڑکی کی گم شدگی کے مقدمے میں نجی اسپتال کے مالک ویٹرنری ڈاکٹر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply