• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ممبر پنجاب بار کیخلاف توہین عدالت کا معاملہ، وکلاء کا ہڑتال، دھرنے کا اعلان

ممبر پنجاب بار کیخلاف توہین عدالت کا معاملہ، وکلاء کا ہڑتال، دھرنے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت میں وکیل کو سزا سنائے جانے کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس اور سینئر ترین ججز کی عدالتوں کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔

لاہور بار نے ماتحت عدالتوں میں بھی ہڑتال کی کال دے دی۔ لاہور بار ایسویسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے انصاف کا دوہرا معیار اپنایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے کل جنرل کونسل کا اجلاس 11 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کے بعد ریلی نکالی جائے گی اور ہائیکورٹ کے ججز گیٹ پر دھرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply