• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل،برفباری کی پیشین گوئی

مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل،برفباری کی پیشین گوئی

پرووینشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دوپہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply