• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘پلاسٹک سرجری کی دکان’: سہانا خان کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

‘پلاسٹک سرجری کی دکان’: سہانا خان کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

: بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ کی طویل حکمرانی کے بعد اب ان کی بیٹی سہانا خان بھی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وُڈ کی ہدایت کارہ زویا اختر کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پارٹی رکھی گئی۔پارٹی میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی شامل تھیں۔

دی آرچیز‘ 2023 میں ریلیز ہونے والی انڈین فلم ہے جو کہ آرچیز کومیکس سیریز کے نام سے مشہور کومیکس کی ری میک ہے۔ اس فلم کی خاص بات اس میں بالی وُڈ ستاروں کے بچوں کی اداکاری ہے۔

اس فلم سے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن کے نواسے اگسٹیا نندا اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اپنے کیریئر کا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد رکھی گئی پارٹی کی ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سہانا خان کیخلاف ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

مونیکا نے سہانا خان کے بارے میں لکھا کہ ’چھوٹی ملائکہ اروڑا۔‘

اشوتوش موہانتی لکھتے ہیں کہ ’یہ تو شاہ رخ خان کا لائٹ ہے یعنی پارٹ ٹو ہے۔‘

سنینا اُپل نے تبصرہ کیا کہ ’یہ ملائکہ اروڑا کی طرح کیوں چل رہی ہے؟‘

رِیا کہتی ہیں کہ ’اب اسے میڈیا یاد آ گیا ہے، اب میڈیا کی طرف ہاتھ ہلا رہی ہے کیونکہ اس کی فلم آ رہی ہے ویسے تو یہ میڈیا کو نظر انداز کر دیتی ہے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors

خوشی پراجاپتی نے تبصرہ کیا کہ ’ پلاسٹک سرجری کی دُکان۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply