پوٹھوہاری رائٹرزکلب عید ملن مشاعرہ
رپورٹ
نعمان رزاق وڑائچ
پوٹھوہاری شعراء کے مشترکہ ’’پوٹھوہاری رائٹرز کلب ‘‘کے زیر اہتمام 26مئی 2020کومعروف افسانہ نگار اورپوٹھوہاری میگزین’’پُرا‘‘کے چیف ایڈیٹر شیراز طاہر کی رہائش گاہ موہڑہ غوریاں جی ٹی روڈ مندرہ ’’عیدملن پارٹی ومشاعرے‘‘کاپروگرام منعقد ہوا۔
اس خوبصورت علاقائی کلچر وثقافت کے عکاس پروگرام کی صدارت شاعر وادیب سابقہ اسٹیشن ڈائیریکٹر ریڈیو ،راولپنڈی شریف شاد صاحب نے کی، نوجوان شاعر آصف خاکی مہمان خصوصی اور بانی و چیئرمین پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی فریدزاہد مہمان اعزاز تھے ،نظامت کے فرائض خوبصورت پوٹھوہاری لہجے میں راقم (نعمان رزاق)نے سرانجام دئیے۔وبائی مرض کرونا کی وجہ سے صرف مقامی شعراء کو دعوت دی گئی تھی۔
پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمدرضوان نے کیا جبکہ شکوراحسن نے اپنی پوٹھوہاری نعت تحت اللفظ میں پیش کی۔ نعت شریف کاایک شعر:
تساں ناں روضہ چمی چمی فر میں چمساں
اگ عشقے نی ہور پخاساں ہک واری تے
پروگرام کے پہلے حصے میں شیراز طاہر نے پوٹھوہاری مضمون’’پوٹھوہاری زبان نیں پنج کلیانٹر‘‘پیش کیا جس میں پوٹھوہاری زبان و ادب کی ترقی کے لیے پوٹھوہاری تصانیف شائع کرنے والی شخصیات کاذکرکیاگیا جن میں شریف شاد،شاہدلطیف ہاشمی،شیراز طاہر، شکور احسن اور شیراز طاہر کاذکرکچھ یوں کیاگیا۔
’’ازل سوں کہنھی اج تک پنجاں نی معتبری قائم ودائم اے اسے طرحے پوٹھوہاری زبان وادب نیں پنج کلیانڑاں ناں نمبرآیا تے پنج شین آلے پنج ناں بنائی چھوڑے،
مضمون میں اس امیدکااظہار بھی کیاگیا کہ:
’’زمانے منزل اپر پہچی کے جے پچھے مُڑی تخیاتے اس کی آلِ عمران ،یاسرکیانی تے نعمان رزاق جئے ہور کئی نآں سنہری حرفاں نال نانہہ سہی سریآں نیں پیلے پُھلاں ار کھڑے ضرور نظری الیسنڑ‘‘
اس کے ساتھ ہی شیراز طاہرنے افسانہ ’’مات کھائے لمحے‘‘پیش کیا۔ دونوں تخلیقات کوبہت زیادہ پسند کیا گیا اوربے حد داد دی گئی۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں محفل مشاعرہ کابھی اہتمام تھا جس میں کافی دونوں بعد کرونازدہ ماحول میں خوبصورت شاعری سنے کو ملی۔ جن شعرانے کلام پیس کیا اُن میں شریف شاد۔شیرازطاہر۔فرید زاہد۔آصف خاکی۔شکوراحسن ۔فیصل عرفان۔محمدرضوان اور راقم( نعمان رزاق) نے اپنے اپنے محضوص انداز میں کلام پیش کیا ۔چندمنتخب اشعار:
آپؐ آئے تے گمراہی نے دور ہنہرے ہوے
آپؐ آئے تے علم ناں دیا بلیا پاک رسولؐ
آپؐ آئے تے وحدت تے پُھل چمکے چار چوفیر
ہک اللہ کی سجدہ کرنا دسیا پاک رسولؐ
(شریف شاد صدر مشاعرہ)
اکھیوں کوچ کری کئی نیندر
خواباں نال سرھانڑیں بہدلے
سانبھی تہاڑی یاد میں مٹھی
چوڑیہہ وچ مکھانڑیں بہدلے
(آصف خاکی مہمان خصوصی)
بولیاں سبھے مٹھیاں زاہدؔ
کوئی جواب ماں بولی ناں نئیں
(فریدزاہد مہمان خصوصی)
مہھاڑیاں تہھاڑیاں لمیاں سدراں
اے گلاں چہھلیاں چہھلیاں
کنٹر کسے نے پچھے مرنا
مرنیاں جاناں کہلیاں کہلیاں
(شیراز طاہر)
بستہ بیچی ٹوڑا کھادا
پُچھنے او کہ ہاری دتا
(شکوراحسن)
دو گز کپڑا ناپ نہ پہُھلے
بندہ آپڑاں آپ نے پہُھلے
(فیصل عرفان)
رب نی قدرت جگنو اندر صاف مہکی پئی دِسّے
نکے جئے اس کیڑے اندر آپوں لاٹ او بالے
(محمدرضوان)
میں وی پنوں رانجھے ار
عشق ناں دانڑاں چکھیا سی
ڈاہڈی عشق بیماری اے
مہکی لوکاں دَسیّا سی
آخر میں شریف شاد نے تمام شعراء کاشکرایہ ادا کیا اور باہمی مشاورت سے پوٹھوہاری رائٹرزکلب کا آئندہ اجلاس گوجرخان منعقد کرنے اور مزید براں جلد ہی ہر شہرمیں کلب کے ممبرایکزیکٹو بورڈ اور ممبرایکزیکٹو کونسل منتخب کیے جانیں کا اعلان بھی کیاگیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں