عامر لیاقت کی پہلی بیوی میدان میں آگئی

مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ بشری اقبال نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ دانیہ کی گرفتاری پر سب کو خوشی ہوئی ہے، سب کو ریلیف ملا ہے کہ دانیہ پکڑی گئی کیونکہ اس کو سزا ہونی چاہیے تھی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر دانیہ کی گرفتاری کی حوالے عامرلیاقت کی پہلی بیوی بشری اقبال نے کہا کہ ایسی لڑکیوں کو سزا ضرور ہونی چاہیے اور اس کیس کو ایک مثال بننا چاہیے تاکہ سب کو پتا چل جائے کہ پاکستان میں بھی قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کی ویڈیو وائرل کرتا ہے تو اس کی پکڑ ہوگی، یہ سوال تو اٹھنا ہی نہیں چاہیے کہ دانیہ نے وہ ویڈیو نہیں بنائی جس طرح کی وہ ویڈیو تھی وہاں تیسرا کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عامر اور دانیہ کی خلع سے متعلق بشریٰ اقبال کا کہنا تھا پہلی بات یہ کہ شرعاً خلع ہو چکی تھی لہٰذا دانیہ دعویٰ نہ کرے کہ وہ عامر کی بیوی ہے، اور اگر ایک صورت مان بھی لیں کہ وہ بیوی ہے جیسا کہ دانیہ کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ کروڑوں کی جائیداد ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دانیہ اور ان کا خاندان ابھی تک پیسوں پر ہی اٹکا ہوا ہے، ایک انسان قبر میں چلا گیا اور آپ ابھی بھی پیسے پیسے کر رہی ہیں، میں شروع سے کہہ رہی ہوں میں عامر کی سابق اہلیہ ہوں، میرا شرعاً اور قانوناً عامر کی جائیداد سے کوئی واسطہ ہے اور نہ مجھے چاہیے، میں ایسا کیوں کر رہی ہوں یہ میرا رب جانے، میں ہر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply