• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی ،چودھر ی پرویز الٰہی کا اعلان

اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی ،چودھر ی پرویز الٰہی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نےاعلان کیا ہے کہ اسمبلی ٹوٹنے تک بات نہیں جائے گی پی ٹی آئی کے 99فیصد لوگ چاہتے تھے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا عمران خان نے ہمیں اپنے ساتھ بٹھا کر جنرل (ر)باجوہ کو برا بھلا کہا ، تین ماہ پہلےعمران خان کوکہاتھاباجوہ صاحب ہمارے محسن ہیں ،انہوں نے پی ٹی آئی کو خبر دارکیا کہ آپ اپنے آپ کو سمجھتے کیاہیں،آپ اپنی اوقات میں رہیں ،باجوہ صاحب کے خلاف بات نہ کریں،پی ٹی آئی احسان فراموش نہ بنے،باجوہ صاحب پی ٹی آئی کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کبھی رابطہ نہیں ٹوٹا ، اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدار ہے ۔کیا پی ٹی آئی والے اوتار ہیں ، اوپر سے آئے ہیں یہ لوگ پی ٹی آئی یاد رکھنے احسان فراموش نہ بنے ۔

ہم نے کب عمران خان کو سپورٹ نہیں کیا،99فیصد لوگ چاہتے تھے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں ،میں نے کہا کچھ دن دیں سامان تو سمیٹ لیں،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کبھی رابطہ نہیں ٹوٹا ، اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدار ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار احسان فراموش آدمی ہے آدھاکام تو اس نے خراب کیا ۔اسمبلی ٹوٹنے کی نوبت نہیں آئیگی ، پی ٹی آئی فارغ ہوجائے گی ن لیگ آجائے گی ۔ شہبازشریف کے بیٹے آگئے ، نوازشریف بھی نہادھو کرواپس آجائیں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply