ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پھر طلب کرلیا، عمران خان کو چھ دسمبر کو اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے امریکی سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو دوبارہ طلب کیا ہے، ایف آئی اے کا افسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک پہنچ گیا اور نوٹس کی تعمیل کرائی۔

ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان وزیرآباد حملےمیں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply