فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس کا انکشاف ان کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply