• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیفا ورلڈکپ: ایرانی ٹیم نے اپنا قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کردیا

فیفا ورلڈکپ: ایرانی ٹیم نے اپنا قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کردیا

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایرانی کھلاڑیوں نے قومی ترانہ نہ پڑھ کر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

فیفا ورلڈکپ میں گزشتہ روز ایرانی اور انگلینڈ ٹیم مدمقابل آئیں، لیکن میچ سے قبل ایرانی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کر دیا، ترانہ چلتا رہا اور کھلاڑی خاموش کھڑے رہے۔

اس عمل پر شائقین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی اور سراہا بھی گیا، اس دوران کچھ خواتین کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری احتجاج میں عوام نے ٹیم پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں جاری احتجاج کے خلاف پُرتشدد ریاستی کریک ڈاؤن کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک ایران میں مظاہرے جاری ہیں۔

جبکہ گزشتہ روز میچ میں انگلینڈ نے ایران کو چھ دو سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے، انگلینڈ نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں ایران پر شروع سے دباو بنائی رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

کھیل کے 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا، دوسرے ہاف میں ایران نے نسبتاً بہتر مقابلہ کیا جہاں اس ہاف میں بھی اسے 3 گول لگے، تاہم اس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دو گول داغ دیے۔

انگلینڈ کی جانب سے 62ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کیا تو 65ویں منٹ میں مہدی تریمی نے گول کرکے ایران کی جانب سے پہلا گول کیا۔، میچ کے 71ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گول بنایا جس کے بعد 90ویں منٹ میں جیک گیرالش نے گول کرکے اسکور 1-6 کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میچ کے آخری منٹ میں ایران کے مہدی تریمی نے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا جس کے بعد میچ کا اختتام 2-6 پر ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply