کویٹہ میں خودکش دھماکہ،پانچ سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر خود کش حملے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ جب کہ دھماکے کے مقام سے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا آج بروز اتوار 5 فروری کو کوئٹہ کی مصرف شاہراہ گلستان روڈ پر واقع موسیٰ چیک پوسٹ گیٹ نمبر تین پر ہوا ہے، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ تین زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply