• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجھے مارنے کی کوشش کی گئی،جو ناکام ہوگئی، 4 گولیاں لگیں،عمران خان

مجھے مارنے کی کوشش کی گئی،جو ناکام ہوگئی، 4 گولیاں لگیں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ کہتے ہیں کہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اور چار گولیاں لگیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی،ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی۔

اس سے پہلے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ گولی لگنے سے عمران خان کے گھٹنے سے نچلی ہڈی متاثر ہوئی، ایکسرے میں عمران خان کی ٹانگ پر فریکچر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک گولی ٹانگ کی بڑی شریان کے بہت قریب سے گزری،سرجری کے ذریعے شریان کے قریب لگنے والے گولی کے ٹکڑے نکال دیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply