اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ منفی سوچ اوررویہ رکھنے والی حکومت خود چورہے ۔بدھ کو احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت پرشدید تنقید کی ۔ان کا کہنا تھاکہ منفی سوچ اوررویہ رکھنے والی حکومت خود چورہے ،اس لئے ان کے دائیں بائیں بھی چور نظرآتے ہیں ، حکومت کا طریقہ واردات ہے کہ وہ گیس ، بجلی سمیت مہنگائی کرنے کے وقت نوازشریف پراین آراوکا الزام عائد کردیتی ہے اورشہبازشریف کی گرفتاری ہوجارتی ہے .مریم اورنگزیب نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات ہوگی توپتا چل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسیررہنماء حنیف عباسی کی بیٹی کواسپتال میں ذہنی ازیت کا سامنا رہا جس پرحنیف عباسی کی بیٹی کواستعفی دینا پڑا اس طرح کے تماشے بند کئے جائیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں