سرگودھا: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)   موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیشی پرجانے والےباپ بیٹی کوموت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد سلطان کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا  جس کی پیشی کیلئے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت جارہے تھے۔  بلاک چودہ کے قریب  اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے جو اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق  فائرنگ کر نے والے مسلح افراد مقتول کے قریبی عزیز تھے۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاشیں قبضہ میں لےکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply