بھارتی بحریہ کا کسی بھی وقت حملے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی نیوی نے پاکستان پر کسی بھی وقت حملے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔

شہید ہونے والے عبدالرب کا تعلق ڈیر غازی خان سے تھا جن کی عمر 31 برس تھی جب کہ ان کی دو بیٹیاں بھی تھیں۔

جب کہ 31 سالہ نائیک خرم کی ایک بیٹی تھی۔ دونوں جوان بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی کاروائی میں کئی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے ہیں جب کہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فائرنگ تتہ پانی، جند روٹ سیکٹر پر کی گئی جس کا پاک فوج نے خوب جواب دیا۔ پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply