• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ کی فیس کیسے جمع کرواسکتے ہیں ؟

شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ کی فیس کیسے جمع کرواسکتے ہیں ؟

وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہری موبائل اپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ فیس جمع کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے راولپنڈی ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا ہے کہ ہربارمیں پاسپورٹ آفس ہو۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ 8 پاسپورٹ دفاترملک کےمختلف مقامات پربن رہے ہیں اور 179 پاسپورٹ دفاتر ملک بھرمیں کام کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے 3 شہروں میں 48 گھنٹوں میں پاسپورٹ کا اجرا جاری ہے، مزید 14شہروں میں بھی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا لا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے مزید کہا کہ شہری موبائل اپلیکیشن کے ذریعےگھربیٹھے پاسپورٹ فیس جمع کراسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply