• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزادی کی قیمت دھرتی کے بیٹے قربان کرکے ادا ہوتی ہے، آرمی چیف

آزادی کی قیمت دھرتی کے بیٹے قربان کرکے ادا ہوتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر آرمی چیف نے شہدا کو سلام پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ آرمی چیف کا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزاد ہیں وہ اپنے بہادر بیٹوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہید 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے ہے، جنہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا جب کہ دوسرے شہید جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply