باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، تحصیلدار سمیت 5 جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی کے قافلے کے قریب بم دھماکا کیا جس کے نتیجے میں پولیٹیکل تحصیلدار اور 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں لوئی مہمند کے علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی گریگال کے علاقے کی جانب جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کی زد میں آکر پولیٹیکل تحصیلدار اور ان کی سیکیورٹی پر مامور 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاک،افغان سرحد پر طورخم کے مقام پر نصب گیٹ کے قرین ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ ہوا تھا جس میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply