پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے دھچکا لگا، ہم سیاسی جماعتوں کو جواب دے سکتے ہیں مگر اداروں کو جواب نہیں دے سکتے نہ ہی انہیں دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں پاک فوج کی قیادت کا احترام بہت ضروری ہے لیکن سیاسی قیادت کی عزت بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طے کرنا ہو گا پاکستان کو جمہوری ملک بنانا ہے یا برما اور جنوبی کوریا بنانا ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں ہو سکتا، عوام کے فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کرنا ضروری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں