• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاندار تجزیے اور چشم کشا رپورٹس ارشد شریف کی پہچان تھیں

جاندار تجزیے اور چشم کشا رپورٹس ارشد شریف کی پہچان تھیں

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف تحقیقاتی صحافت میں جاندار تجزیوں اور ملکی حالات پر اپنی بے لاگ تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نے ہمیشہ نڈر اور بے باک صحافی ہونے کا ثبوت دیا اور کبھی کسی دھمکی سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں ہوئے۔

وہ تحقیقاتی صحافت میں جاندار تجزیوں اور ملکی حالات پر اپنی بے لاگ تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

ارشد شریف نے برطانیہ سمیت پاکستانی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کیلئے رپورٹنگ کی، وہ اے آروائی نیوز سے بھی منسلک تھے اور انہوں نے ارشد شریف نے اے آر وائی نیوز پر سیاستدانوں کی کرپشن کو بےنقاب کیا۔

ارشد شریف کی عسکری امورپر بھی ان کی گہری نظر تھی، وہ فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو مؤثر انداز میں پیش کرتے تھے، اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والا ان کا پروگرام پاور پلے عوام میں بہت مقبول تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف گزشتہ شب کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply