• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آڈیو لیکس کی تحقیقات،سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست واپس کردی

آڈیو لیکس کی تحقیقات،سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست واپس کردی

سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے درخواست کو سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراضات کیے گئے ہیں کہ درخواست گزار اپنی درخواست میں عوامی مفاد کو واضع نہیں کرسکے، درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے پہلے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا جبکہ درخواست ایک سے زائد استدعا کی گئی ہیں۔

رجسٹرار آفس نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

واضح رہے عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقات ٹیم بنانے کی استدعا کرتے ہوئے مزید آڈیوز کو لیک روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

درخواست میں وزیر اعظم ہاوس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کا غیر قانونی قرار دینے اور آڈیو لیکس کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کو سزا دی جائے کی استدعا بھی شامل تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں وزارت داخلہ،دفاع، آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنانے کے ساتھ آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply