• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین روس کیخلاف ’ایٹم بم‘ استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیردفاع

یوکرین روس کیخلاف ’ایٹم بم‘ استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیردفاع

روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین روس کیخلاف ’ایٹم بم‘ استعمال کرنا چاہتا ہے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

روسی وزیر دفاع نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے ’بے قابو کشیدگی‘ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جس پر برطانوی وزیر دفاع نے روس کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی روسی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری بم استعمال کرنے کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ روس خود ہے، اور وہ ایسا برطانیہ کیلئے کر سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب روس، یوکرین جنگ میں روس کا جانی و مالی نقصان 14 ہزار فوجیوں، 86 طیاروں، 108 ہیلی کاپٹروں اور 444 ٹینکوں تک پہنچ گیا ہے۔ یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے، 24 فروری سے 17 مارچ تک، روسی فوج کے نقصان کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply