• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرائے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply