• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کے مدعی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

شاہنواز رانجھا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں قومی اسمبلی کا رکن ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا جس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا۔

درخواست میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پرمجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا، میری گاڑی پرحملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کراندرگھسنے کی کوشش کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شاہنواز رانجھا کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایما پر ہوا لہذا عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply