پاکستان کی جیت،بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست

دبئی: ایشیا کپ میں روایتی حریفوں میں ایک بار پھر تگڑا مقابلہ ہوا اورپاکستان نے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لیتے ہوئے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارتی ٹیم نے 182 رنز کے ہدف دیا جس کے تعاقب میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ22رنز پر گری جب بابر اعظم 14 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے،ان کی جگہ فخر زمان آئے اور پاکستان کے مجموعی 63 رنز پر وہ بھی 15 رنزبنا کرکیچ دے بیٹھے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے محمد نواز آئے اور انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 20 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ محمد رضوان نے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور بالاخر 71 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

محمد رضوان کے جانے کے بعد خوشدل شاہ اور آصف علی نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ 20 ویں اوورز کی چوتھی گیند پر آصف علی ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے صرف دو رنز درکار تھے۔

آصف علی کی جگہ افتخار احمد آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر دو رنز بنا کر پاکستان کو تاریخی فتح دلا دی۔

اس سے پہلے بھارت کے اوپنرز بلے بازوں نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستان کے تمام باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے کسی نقصان کے بغیر پانچویں اوورز میں ففٹی بنا لی۔

 

بھارت کے کپتان روہت شرما 28 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر خوشدل شاہ جبکہ

جبکہ کے ایل راہول شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، راہول نے بھی 28 رنز بنائے۔

بعد میں محمد نواز کی گیند پر محمد آصف نے سوریا یادیو کا کیچ پکڑ لیا، انہوں نے 13 رنز بنائے۔ 10 اوورز کے اختتام پر بھارت نے 93 رنز بنائے تھے ۔

بھارتی ٹیم نے 11 ویں اوورز میں سنچری مکمل کر لی اور ان کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے،14 ویں اوورز میں شاداب خان نے ایک اور بھارتی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھا دی اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر پینٹ کو 14 رنز پر آوٹ کر دیا، محمد آصف نے ان کا کیچ پکڑا۔

ان کی جگہ ہاردک پانڈیا کھیلنے آئے مگر اس مرتبہ  محمد حسنین نے اسے صفر پر گھر بھیجوا دیا، محمد نواز نے ان کا کیچ پکڑا۔ دیپک ہودا 16 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

میچ کے آخری اوور میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 60 رنز  بنا کر محمد آصف کے ہاتھوں رن آوٹ ہو گئے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نسیم شاہ،محمد حسنین،حارث روف اورمحمدنوازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ، افتخار احمد،خوشدل شاہ، آصف علی ،محمد نواز،نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفت گو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوئی پریشر نہیں،میچ کو انجوائے کر کے کھیلیں گے، کوشش کریں گے بھارت کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج کا میچ ان کے لیے بہت اہم ہے،زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

ایشیا کپ کے گزشتہ پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ  5 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی شاہنواز دھانی بھی گزشتہ میچ میں انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں۔

سپر فور کے پہلے میچ میں شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جس میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان  کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور قومی ٹیم کا 9 ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply