• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • توشہ خانہ کیس؛اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

توشہ خانہ کیس؛اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے پر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے متعلق خفیہ ادارے کی رپورٹ آگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے سمیت اسلام آباد بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ایک ہزار 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پراسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے، اسپیشل برانچ کی ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نگرانی پر تعینات ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اعلیٰ افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان اہل ہوں گے یا نا اہل؟؟ توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج دو بجے سنایا جائے گا۔ جس وجہ سے الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply