زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت

زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت ہوچکے ہیں جن میں سے چودہ سو سے زائد کا ہمارے سیارے سے ٹکرانے کے امکان ہے،   یورپی خلائی ایجنسی نے انکشاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق زمین کے قریب سیارچے سورج کے گرد ایک راستے پر چکر لگاتے ہیں جو انہیں زمین کے مدار کے قریب لاتا ہے اور کچھ ہمارے سیارے سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق زمین کے قریب کل 30,039 سیارچے ہیں اور ان کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 10 ہزار سیارچے 140 میٹر یا اس سے زیادہ قطر کے حامل ہیں جب کہ ایک ہزار سیارچوں کا قطر ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے.

یاد رہے امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کو خلا میں موجود کئی سیارچوں سے خطرات لاحق ہیں، ناسا نے زمین کا دفاع کرنے کی حکمت عملی کے تحت نومبر میں ڈارٹ مشن بھی روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مشن کے تحت پہلی دفعہ ناسا ڈارٹ خلائی جہاز کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے ڈیڈیموس بائنری کی طرف بھیجے گا۔

جو 2 اکتوبر 2022 کو دو میں سے ایک سیارچے ‘ڈیڈیمون’ سے 13،500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے ذریعے ناسا سیارچے کی رفتار کو ایک فیصد ہی کم کر سکے گا تاہم سائنسدانوں کو سیارچے کی معلومات حاصل کرتے ہوئے اس کے تبدیل شدہ مدار کی پیمائش کرنے کا موقع ملے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply