• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملتان میں اپ سیٹ ، موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی

ملتان میں اپ سیٹ ، موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی

پیپلزپارٹی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔

این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔

پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply