چارلس یا لیڈی ڈیانا، بے وفا کون تھا ؟

لیڈی ڈیانا آج تک دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کی شہزادی ہیں، اور ان سے محبت کرنے والے برطانوی شہزادہ یعنی ان کے سابق شوہر کو ان کی موت کا ذمہ دار مانتے ہیں۔

آج تک دنیا کے سامنے یہی سچ رکھا گیا ہے کہ پرنس چارلس نے لیڈی ڈیانا سے بے وفائی کی تھی، لیکن ایک بار پھر کہانی کا دوسرا رخ بھی سامنے آیا ہے۔

لیڈی ڈیانا کے سابق سیکورٹی گارڈ نے دعوی کیا ہے کہ پرنس چارلس اور ڈیانا کی شادی کے دوران بے وفائی میں پہل کرنے والے پرنس چارلس نہیں تھے بلکہ لیڈی ڈیانا تھیں۔

سارجنٹ ایلن پیٹرز نے انٹرویو میں بتایا کہ ڈیانا کا ان ہی کے ساتھی افسر بیری ماناکی کے ساتھ افیئر تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہزادہ چارلس یہ جاننے کے بعد ہی کیملا یعنی اپنی پہلی محبت کے پاس واپس گئے۔

سی این این کی ڈاکیومنٹری میں ایلن پیٹرز نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ شہزادے کو ان کی بیوی کی بے وفائی کے بارے میں آگاہ کرنے والے بھی وہی تھے، جس پر شہزادے کا کہنا تھا کہ وہ ڈیانا خوش رکھنے کی ہر کوشش کر چکے ہیں۔

ایلن پیٹرز لیڈی ڈیانا کے ہمراہ 7 سال تک رہے جس کے بعد انہیں کام سے ہٹا دیا گیا تھا، انٹرویو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیری ماناکی کی موت کی خبر لیڈی ڈیانا کو 1987 میں کانز فلم فیسٹیول کے راستے میں ملی، جس کے بعد لیڈی ڈیانا کو سنبھالنا مشکل ہو گیا تھا۔

یاد رہے اس سے پہلے شاہی مصنف جوناتھن ڈمبلبی بھی اپنی سوانح حیات میں اسی قسم کے انکشافات کر چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کے بندھن میں بندھے اور گیارہ سالوں بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply