• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا کا نام تبدیل کیا جائے: اداکارہ کنگنا رناوت کا مطالبہ

انڈیا کا نام تبدیل کیا جائے: اداکارہ کنگنا رناوت کا مطالبہ

بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انگریزوں نے ہمارے ملک کو انڈیا کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ غلام ملک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔ بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سنسکرت کے تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب وہ اپنی قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑا رہے۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کو اسٹریمنگ ویب ایپ پر جاری کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply