• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلامتی کونسل:روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی

سلامتی کونسل:روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی

روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سےیوکرینی علاقوں کے روس سے الحاق کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ قرار داد میں روس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی شدید مزمت کی گئی۔

امریکہ نے قرار داد میں اقوام عالم سے یوکرینی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلا مکمل کیا جائے۔

روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔سلامتی کونسل اجلاس سے چین اور بھارت غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا علاقوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply