پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ پر تشدد کی تردید کردی۔
پنجاب کے نگران وزیر جاوید اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطرناک حادثے کی وجہ سے علی بلال کو زخم آئے جن کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذکر ہے۔
Advertisements

دوسری جانب لاہور پولیس بھی ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے چکی ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں