نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں