• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رمشاقتل کیس کےمرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے گرفتاری دیدی

رمشاقتل کیس کےمرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے گرفتاری دیدی

خیرپور:خیرپور میں رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے گرفتاری دےدی ،ایک ہفتے قبل ملزم نے ساتھیوں سمیت لڑکی رمشا کو قتل کیاتھا۔

بدھ کو خیرپور میں قتل رمشا وسان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ رات مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا،ملزم نے سیاسی مداخلت کےباعث خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل نے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذوالفقار وسان نے ساتھیوں سمیت 13سالہ لڑکی رمشا کوپسند کی شادی کرنے پرگھرمیں گھس کر قتل کیاتھا۔

میڈیا میں خبر نشرہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی ،ذوالفقار وسان قتل ،اغوا، ڈکیتی کےکئی وارداتوں میں ملوث ہےجبکہ واقعہ میں ملوث 2ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس ملزم کے ساتھی غفار وسان کو پہلے ہی گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply