اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ایسے لگا کلبھوشن آ رہا ہے، گرفتار کیا تو جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت جاتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی اتنا خوف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو آج آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے، اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو جیل میں جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔
سوال کیا گیا کہ کیا آپ غیر مشروط معافی مانگیں گے؟ تو عمران خان نے کہا کہ بعد میں بات کروں گا کہیں کوئی غلط خبر ہی نہ چل جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں