• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانےکا تاثرگیا، عمران خان کا اعتراف

شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانےکا تاثرگیا، عمران خان کا اعتراف

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہےکہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانےکا تاثر گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانےکا تاثر گیا۔

انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیوٹرلز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ اور دیگر بل پاس کروانےکے لیے نیوٹرلز کو کہنا پڑتا تھا جو اس وقت نیوٹرلز نہیں تھے ۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بھی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ جمعےکو بھی صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل پر شہباز گل کی گفتگو میں ایک جملہ قابل اعتراض تھا ، شہباز گل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply