• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان میں امن چاہتے ہیں،5 ارب روپے امداد دی، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن چاہتے ہیں،5 ارب روپے امداد دی، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے،پاکستان نےافغانستان کیلئے 5ارب روپےدیئے،مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمزپراجاگرکرتےرہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال سفارتی لحاظ سےاہم تھا،افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر کام کیا،فلسطین کےمسئلےپرپاکستان کامؤقف واضح ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کی شجر کاری مہم کی تعریف کی،وزیراعظم کے بیشتر اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا،وزیراعظم عمران خان نے منی لا نڈرنگ روکنے سے متعلق امیر ممالک پر زور دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وسطی ایشیاکی اہمیت سےانکارنہیں کیاجاسکتا،سعودی عرب، ترکی، ایران اور مشرق وسطی ممالک پر خاص توجہ دی،افریقی ممالک کیساتھ ہماری تجارت میں 7فیصداضافہ ہوا،افریقہ میں 5 نئے مشن کھولیں گے دو پہلے کھول چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply