• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت سے آبی دہشت گردی کا خدشہ: انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی خط لکھ دیا

بھارت سے آبی دہشت گردی کا خدشہ: انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی خط لکھ دیا

لاہور: بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ چھوڑے جانے کا خدشہ ہے جس کی بنیاد پر انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی طور پر خط لکھ دیا ہے۔

انڈس واٹرکمشنر نے بھارت کو ہنگامی طور پر لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دریائے راوی کے نزدیک آباد گردا سپور کے علاقے خالی کرنے کی اطلاعات ہیں۔

انڈس واٹر کمشنر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 لاکھ کیوسک ریلے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرات لاحق ہوں گے۔

خط میں بھارتی کمشنر سے سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر جواب دیں۔

انڈس واٹر کمشنر نے خط میں تحریر کیا ہے کہ سیلابی ریلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ماضی میں بھی متعدد مرتبہ سیلابی ریلے کو اچانک پاکستان کی جانب سے چھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے تھے کیونکہ گاؤں و دیہات ڈوب گئے تھے، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور رابطہ سڑکیں بہہ گئی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت کی جانب سے قلت آب کے دوران عالمی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان کے پانی کو روکے جانے کی گیدڑ بھبھکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply